سندھ کابینہ نے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے کمیٹی بھی قائم کردی جو گندم کی سپورٹ پرائس اور خریداری کا طریقہ کار کا تعین کرے گی

سندھ کابینہ نے کمیٹی بھی قائم کردی جو گندم کی سپورٹ پرائس اور خریداری کا طریقہ کار کا تعین کرے گی ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
سندھ کابینہ نے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں مرحوم ایم پی اے علی مردان شاہ کی مغفرت کیلیے دعا کی گئی، اجلاس میں سندھ کابینہ نے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دے دی اور کابینہ کمیٹی قائم کی ہے جو گندم کی سپورٹ پرائس اور خریداری کا طریقہ کار کا تعین کرے گی تا کہ کاشتکاروں کو اچھی قیمت مل سکے اور اصل کاشتکاروں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے گندم کی خرید ہوسکے، صوبائی کابینہ نے موٹر سائیکلوں میں ٹریکر نصب کرنے کی بھی منظوری دیدی۔


اجلاس میں ڈرافٹ سندھ ہزرڈس رولز (سلیکان) رولز 2018 پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے لیے وزیر محنت سعید غنی اور سیکریٹری محنت رشید سولنگی نے اجلاس کو بتایا کہ قوانین میں مختلف وضاحتیں دی گئی ہیں، رولز میں سرٹیفائی سرجن، وہرف/چیف انسپیکٹر اور انسپکٹر فیکٹریز، فٹنس سرٹیفکیٹ وغیرہ کی تفصیلات دی گئی ہیں، قوانین کے تحت فیکٹری کو پیٹروگرافک ٹیسٹ یا ایکسرے ڈفریکشن (ایکس آر ڈی) سے ہر 12 ماہ میں اپنا مٹیریل جو وہ تیار کررہے ہیں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

سندھ کابینہ نے گھروں میں کام کرنے والے قوانین پرتبادلہ خیال کرکے منظور کر لیا، رولز میں 10 اراکین صوبائی کونسل قائم کی گئی ہے، موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی، رولزمیں ترمیم کرنے کا مقصد موٹر سائیکلز میں ٹریکرز لگانے کیلیے کی گئی ہے، ٹریکرز لگانے کا مقصد موٹر سائیکلز کی چوری کو روکنا ہے، موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 89کے بعد نیا سیکشن لگایا گیا ہے، یہ ٹریکر نئے موٹر سائیکلز میں ضروری ہوگا، پرانی بائیکس میں ٹریکرز لگانا اْس کے مالک پر منصر ہوگا۔

کابینہ نے غور کیا کہ قانون سب کے لیے ایک ہوگا، سب کو بائیکس میں ٹریکرز لگوانا ہوگا، اس وقت صوبے میں 44 لاکھ بائیکس ہیں، وزیرٹرانسپورٹ کے تحت کابینہ کی کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی میں وزیر ایکسائز اور صوبائی وزیر بلدیات شامل ہیں، سندھ کابینہ نے دی کنسٹیٹیوشن اینڈ ریگولیشن آف دی سندھ کونسلز یونیفائیڈگریڈز (سروسز) رولز 2019 کی منظوری دیدی، یونیفائیڈ گریڈز میں ایڈمنسٹریشن، انجینئرنگ( سول، الیکٹریکل اور میکنیکل )، اکائونٹس اور میڈیکل کے کیڈر ز ہیں کابینہ نے انکی ریگولیشن کی منظوری دیدی، یونیفائیڈ سروس کے ملازمین کے لیے پنشن فنڈ قائم کیا گیا ہے، سندھ کابینہ نے سپورٹ پرائس کے آئٹم کو موخر کیا۔
Load Next Story