صاف چلی شفاف چلی کا نعرہ لگانیوالی تحریک انصاف کے وزیر یوسف ایوب جعلی ڈگری پر نااہل

یوسف ایوب خان نااہل ہیں الیکشن مذکورہ حلقے پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کرے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک November 13, 2013
یوسف ایوب تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اٹک سے خیبر پختونکوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 50 سے کامیاب ہوئے تھے ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر مواصلات خیبرپختونخوا یوسف ایوب کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نےشواہد کی روشنی میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر مواصلات یوسف ایوب کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا ہے، عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ حلقے میں دوبارہ انتخاب کے شیڈول کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔

واضح رہے کہ یوسف ایوب تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ہری پور سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 50 سے کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انتخابی حریف نے ان کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی، الیکشن ٹریبونل نے شواہد کی روشنی میں انہیں نااہل قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں