مصر خواتین کے استحصال کے حوالے سے عرب ممالک کا سب سے بدترین ملک ہے سروے

عرب دنیا میں خواتین کے استحصال کے حوالے سے عراق دوسرے، سعودی عرب تیسرے، شام چوتھے اور یمن پانچویں نمبر پر آتا ہے،سروے


ویب ڈیسک November 13, 2013
عرب ممالک میں سے سرفہرست افریقی ملک کوموروس ہے جہاں خواتین کو وزارتوں میں 20 فیصد تک حصہ دیا جاتا ہے، سروے فوٹو: فائل

ایک سروے کے مطابق مصر خواتین کے حقوق کی پامالی اور جنسی استحصال کے باعث عرب ممالک میں سب سے بدتر ملک ہے جبکہ کوموروس میں خواتین کے حقوق کا کسی حد تک خیال رکھا جاتا ہے۔

تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق مصر میں خواتین کو ہراساں کرنے، بڑی تعداد میں ان پر تشدد کے واقعات اور صنفی امتیاز نے اسے خواتین کے لئے 22 عرب ممالک میں سے سب سے بدتر ملک بنادیا ہے۔

مقامی کالم نگار مونا ایلتھاوے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے حسنی مبارک کے خلاف اعلان جنگ کرکے اسے تو صدارتی منصب سے ہٹادیا لیکن ہم اس کے خواتین کے حوالے سے خیالات کو اپنے اندر سے اب تک نہیں نکال سکے، خواتین کو اب آمروں کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کے لئے بھی لڑنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت اور مذہب سے ان فرسودہ روایات کو نکالنا ہوگا جن سے خواتین کی زندگی تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔

ادارے کی عرب ممالک میں خواتین کے استحصال اور حالات زندگی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں عراق کو خواتین کے حقوق کی پامالی اور جنسی استحصال کے حوالے سے دوسرا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں سعودی عرب تیسرے، شام چوتھے اور یمن پانچویں نمبر پر ہے۔ سروے میں خواتین کی حالت زندگی کے حوالے سے جن ممالک کو بہتر قرار دیا گیا ہے ان میں عرب ممالک میں سے سرفہرست افریقی ملک کوموروس ہے جہاں خواتین کو وزارتوں میں 20 فیصد تک حصہ دیا جاتا ہے اور طلاق کے بعد بھی خاتون زمین کی ملکیت رکھ سکتی ہے جبکہ اس فہرست میں عمان کا دوسرا، کویت کا تیسرا، اردن کا چوتھا اور قطر کا پانچواں نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں