شعیب اختر پیسے کیلیے بھارت کی تعریفیں کرتا ہے سہواگ

تمہارے سر پر اتنے بال نہیں جتنے میرے پاس پیسے ہیں، شعیب اختر


Sports Desk January 23, 2020
تمہارے سر پر اتنے بال نہیں جتنے میرے پاس پیسے ہیں، شعیب فوٹوفائل

سابق پیسر شعیب اختر اور سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔

شعیب اختر نے نجی چینل پر سابق حریف کھلاڑی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے،سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔

اس سے قبل سہواگ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انھوں نے شعیب اختر پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کا بھارت میں مالی مفاد ہے، اس لیے وہ بھارتی ٹیم کیخلاف کیسے کچھ کہہ سکتے ہیں،وہ تعریفیں پیسے کیلیے ہی کرتے ہیں۔

شعیب نے مزید کہا کہ بھارت کی تعریف تو رمیز راجہ سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی کرتے ہیں ، ایسے میں صرف مجھ پر تنقید کیوں کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں