باصلاحیت طلبہ معاشرے کی ترقی کے ضامن ہیں وسیم حسین

متحدہ کے ذمے داران کی انٹر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو گھر جا کر مبارکباد.


Press Release September 04, 2012
متحدہ کے ذمے داران کی انٹر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو گھر جا کر مبارکباد

ISLAMABAD: قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم ٹنڈوالہیار

زون کے انچارج سید محمد علی شاہ ، اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن اسمبلی سید وسیم حسین نے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر سائنس کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالی باصلاحیت طالبہ سیدہ ماہین شاہد کو ان کے گھر جا کر مٹھائی، پھولوں کے ہار، اجرک اور مبارکباد پیش کی اور تعلیمی میدان میں قابل فخر پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں قائد تحریک کا خصوصی تہنیتی پیغام پہنچایا۔

وسیم حسین نے کہا کہ ماہین جیسے باصلاحیت طلبہ کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں