غیر تسلی بخش کارکردگی اور کرپشن الزامات پر خیبر پختونخوا کے 3 وزرا فارغ

برطرف وزرا میں سے یوسف ایوب کا تعلق تحریک انصاف جبکہ ابرار حسین اور بخت بیدار کا تعلق قومی وطن پارٹی سے ہے۔

برطرف کئے گئے تہینوں وزرا پر کرپشن کے بھی الزامات عائد تھے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے غیر تسلی بخش کارکردگی اور مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات پر 3 وزرا کو برطرف کردیا۔


ایکپسریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پخوانخوا نے جن 3 وزرا کو برطرف کیا ہے ان میں ایک سے یوسف ایوب خان کا تعلق تحریک انصاف جبکہ ابرار حسین اور بخت بیدار کا تعلق قومی وطن پارٹی سے ہے، تینوں وزرا کو ان کی غیر تسلی بخش کاکردگی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے تاہم ان تینوں وزرا پر مبینہ طور پر کرپشن کے بھی الزامات تھے۔

واضح رہے کہ یوسف ایوب کو جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ نے پہلے ہی نااہل قرار دے دیا ہے۔
Load Next Story