امریکیوں کی اکثریت نے براک اوباما کو بد دیانت اور ناقابل بھروسہ شخص قرار دے دیا سروے

54 فیصد امریکی بارک اوباما سے ناخوش جب کہ 39 فیصد مطمیئن ہیں، سروے


ویب ڈیسک November 13, 2013
19 فیصد امریکی پرامید ہیں کہ اگلے ماہ صدر اوبامہ اپنی کارکردگی میں بہتری لے آئیں گے جب کہ 43 فیصد سمجھتے ہیں اگلے سال صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ امریکی عوام اپنے صدر کو بد دیانت اور ناقابل بھروسہ شخص سمجھتے لگے ہیں۔

امریکا میں کرائے گئے سروے کے مطابق امریکیوں کی بڑی تعداد نے صدر اوباما کو بدیانت اور ناقابل اعتبار شخص قرار دے دیا ہے، سروے کے مطابق 54 فیصد امریکی شہریوں نے براک اوباما کی صدارت کو ناپسند اور مایوس کن قرار دیا جب کہ 39 فیصد شہری اپنے صدر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک سروے میں 45 سے 49 فیصد امریکیوں نے اوباما کی کارکردگی کو سراہا تھا تاہم گزشتہ چند ہفتے امریکی صدر پر بھاری گزرے اور ان کی مقبولیت کا گراف تقریبا 10 درجے نیچے آگیا۔ حالیہ سروے کے مطابق 19 فیصد امریکی پرامید ہیں کہ اگلے ماہ صدر اوباما اپنی کارکردگی میں بہتری لے آئیں گے، 43 فیصد سمجھتے ہیں اگلے سال صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی جب کہ 33 فیصد کے نزدیک اوباما کی کارکردگی جوں کی توں رہے گی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ صدر اباما امریکا کے پہلے صدر نہیں ہیں جن کی مقبولیت کا گراف کم ترین سطح پر پہنچا ہے اس سے قبل حزب اختلاف کی جماعت ریپلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی مقبولیت بھی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔