وزیراعظم نےایک بار پھرعالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپوراندازمیں لڑا چوہدری سرور

وزیراعظم نے دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کو باور کرایا کہ پاکستان بدل رہا ہے، گورنر پنجاب    

وزیراعظم نے دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کو باور کرایا کہ پاکستان بدل رہا ہے، گورنر پنجاب    

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے بااثر ترین لوگوں کے اجتماع میں شاندار پرفارمنس دی اور ایک بار پھر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کو باور کرایا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان دہائیوں سے عالمی سطح پر "لیڈرشپ کرائسس" کا شکار تھا، وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر اس خلا کو پورا کیا، عمران خان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور افغان امن پر صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹھوس بات کی۔
Load Next Story