عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک درجنوں زخمی

بعقوبہ میں محرم کے جلوس پر3 یکے بعد دیگرے دھماکوں کے تنیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔


AFP November 13, 2013
تکریت میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے، فوٹو:فائل

عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جبکہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے بعقوبہ میں محرم کے جلوس پر3 یکے بعد دیگرے دھماکوں کے تنیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے، عراق کے مشرقی شہر تکریت میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فلوجہ میں پولیس اہلکاروں کے گھروں کے باہر 2 دھماکے کئے گئے اور جب لوگ جائے حادثہ پر جمع ہوئے تو تیسرا دھماکا کرددیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں رواں سال اب تک 5 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں