چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار ہیں ن لیگ

قیمتیں کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے، ترجمان (ن)لیگ


ویب ڈیسک January 23, 2020
ملک میں 40 فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قرار دے دیا ہے۔

ملک میں جاری آٹے اور چینی کے بحران پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی اور آٹے کی قیمت کنٹرول کر رہے ہیں، چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں 40 فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں، عمران خان نے چینی اور آٹا بیچنے والوں کو چینی اور آٹا سستا کرنے کی ذمہ داری دے دی اور پھر کہتے ہیں میں کرپٹ نہیں ہوں، عمران خان نے جب سے اِن دونوں کے ذمہ داری سونپی ہے چینی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |