پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر
پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غزنوی بیلسٹک میزائل تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
content.jwplatform.com