یوم عاشور پر پنجاب کے 25 شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کافیصلہ

لاہور میں 9 محرم الحرام کی دوپہر 12 بجے سے 10 محرم الحرام کو رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی بل سواری پر بھی پابندی ہوگی

محرام الحرام کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے 25 شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 25 شہروں کو حساس قراردیتے ہوئے ان میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن راستوں سے جلوس گزریں گے وہاں موبائل فون سروس بند رہے گی ۔جبکہ حساس قرار دیئے جانے والے شہروں میں گوجرانوالہ،سیالکوٹ،جہلم،چکوال،رحیم یار خان،فیصل آباد،بہالپور اور راولپنڈی بھی شامل ہیں ۔


دوسری جانب لاہور میں 9 محرم الحرام کی دوپہر 12 بجے سے 10 محرم الحرام کو رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی بل سواری پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے جب کہ پنجاب حکومت پہلے ہی صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے۔


واضح رہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت سندھ حکومت پہلے صوبے میں 9 اور10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرچکی ہے جبکہ پشاور میں بھی 9 اور10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی، صوبہ خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کوبھی حساس قرار دے کر ان کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Load Next Story