محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ 29 جنوری کو ہوگا
یقین ہے پہلے کی طرح اب بھی ایکشن کلئیر کروانے میں کامیاب رہوں گا، محمد حفیظ
MULTAN:
قومی کرکٹر محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ 29 جنوری کو لمز یونیورسٹی لاہور میں ہوگا۔
انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے سے روک کر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محمد حفیظ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم وہ ان ٹی ٹوئینٹی میچز میں بولنگ نہیں کرپائیں گے۔
محمد حفیظ کا موقف ہے کہ ان کے ایکشن میں کوئی خرابی نہیں، وہ اس سے پہلے بھی ان حالات سے گزرچکے ہیں، اب بھی ایکشن کے معائنے کے لیے تیار ہیں، یقین ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی وہ ایکشن کلئیر کروانے میں کامیاب رہیں گے۔