چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد17 ہوگئی

چینی شہر ووہان کے بعد ہووانگانگ میں بھی سفری پابندیاں عائد، تمام ہوٹلز اور سینما بھی بند


ویب ڈیسک January 23, 2020
چینی شہر ووہان کے بعد ہووانگانگ میں بھی سفری پابندیاں عائد، تمام ہوٹلز اور سینما بند۔ فوٹو : فائل

KARACHI: چین میں خطرناک کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کے اب تک 611 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 611 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خطرناک کرونا وائرس چین کے شہر ووہان سے نکل کر دیگر شہروں میں بھی پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

چینی حکومت نے وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد ووہان میں پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام پروازوں پر عارضی طور پر پابندی لگادی تھی، اسکے علاوہ عوام کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے اور مجمع کی شکل میں اکٹھے ہونے سے بھی منع کیا گیا تھا۔

ووہان کے بعد چینی حکومت نے دوسرے شہر ہووانگانگ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگادی ہے، انتظامیہ کے مطابق شہر میں تمام ہوٹل اور سینماؤں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

دوسری جانب خطرناک کرونا وائرس کے امریکا، تھائی لینڈ اور جاپان سمیت جنوبی کوریا میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سے ان تمام ممالک نے وائرس سے بچاؤ کے لیے ایئرپورٹس پر ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں