طبی معائنے میں تاخیر پر خاتون نے سرکاری اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

خاتون بے نظیر جنرل اسپتال راولپنڈی میں طبی معائنے کے لیے آئی تھی


January 23, 2020
طبی معائنے کے بعد بچہ خاتون کے حوالے کردیا گیا فوٹو: فائل

بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کی گائنی او پی ڈی کے واش روم میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال کی گائنی او پی ڈی میں آنے والی 22 سالہ خاتون طبی معائنے سے قبل واش روم گئی جہاں اس کی طبعیت خراب ہوگئی جس کی وجہ طبی معائنہ میں ہونے والی تاخیر بتائی گئی تاہم صورتحال پچیدہ ہونے کی اطلاع پر اسپتال کا عملہ وہاں پہنچا، خاتون کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر خاتون نے اس دوران واش روم میں ہی بچے کوجنم دے دیا جسے فوری طور پر منتقل کیا گیا۔

طبی معائنے کے بعد بچہ خاتون کے حوالے کردیا گیا اور اس سے باقاعدہ تحریر لکھوائی گئی کہ خاتون نے اپنا بچہ زندہ اور ٹھیک حالت میں وصول کرلیا ہے۔

دوسری جانب گائنی او پی ڈی کے واش روم میں بچے کی ولادت کا اسپتال انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے گائنی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ خواتین کے طبی معائنے میں آئندہ غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے اور ڈلیوری کی صورت میں بروقت لیبر روم میں خواتین کو پہنچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں