وزیراعظم نے ٹرمپ کو بتادیا کشمیر پر جنگ کا خمیازہ دنیا کو بھگتنا پڑسکتا ہے وزیرخارجہ

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو بتادیا ہے کہ کشمیر پر 2 جوہری طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک January 23, 2020
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو بتادیا ہے کہ کشمیر پر 2 جوہری طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے بتادیا کہ کشمیر پر جنگ کا خمیازہ دنیا کو بھگتنا پڑسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرات کھڑے کر دیے ہیں جب کہ بھارت میں نریندر مودی نے ہندتوا کی پالیسی کو نئی سوچ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پوری کوشش کی ہے کہ اس معاملے کو ہر قیمت پر اجاگر کیا جائے، بھارت اس وقت دنیا میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈاکر رہا ہے تاہم پاکستان اور وزیر اعظم کی واضح پالیسی ہے کہ ہم اس مسئلے کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی طور پر اٹھاتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے امریکی صدر سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا اور امریکی صدر کو بتایا کہ اس معاملے کے اثرات کیا ہوں گے، وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ٹوک بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر جنگ کا خمیازہ دنیا کو بھگتنا پڑ سکتا ہے اور 2 جوہری طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 25 جنوری سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کشمیر کے حوالے سے باقاعدہ مہم چلائی جائے گی جب کہ 5 فروری کو مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |