جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی وزیراعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت

اس سے قبل وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں


ویب ڈیسک January 23, 2020
اس سے قبل وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان کو جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے دورہ جرمنی کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس میں موجود ہیں جہاں وہ نہ صرف مختلف تقریبات میں شرکت کررہے ہیں بلکہ دیگر سربراہان مملکت سے ملاقات کا سلسلہ بھی جاری ہے،اس دوران وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں جرمن چانسلر نے وزیراعظم کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی۔

ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں