ٹرمپ نے امریکا آنے والی حاملہ خواتین پر نئی ویزا پابندیاں عائد کردیں

حاملہ خواتین بچے کو امریکی شہریت ملنے کی وجہ سے جنم دیتی تھیں


ویب ڈیسک January 23, 2020
حاملہ خواتین بچے کو امریکی شہریت ملنے کی وجہ سے جنم دیتی تھیں

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا آنے والی حاملہ خواتین کےلیے نئی ویزا پابندیاں عائد کردی ہیں۔

حاملہ خواتین امریکا پہنچ کروہاں بچے کو جنم دیتی تھیں تاکہ اسے امریکی شہریت مل سکے۔ اس کے بعد یہ رحجان اتنا بڑھا کہ اسے ''زچگی سیاحت یا برتھ ٹورازم'' کا نام دیا جانے لگا کیوں کہ امریکا میں پیدا ہونے والا بچہ ازخود امریکی شہری تصور کیا جاتا ہے تاہم اب اس کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت قوانین بنائے گئے ہیں۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اب جو مائیں صرف بچوں کو جنم دینے کے لیے امریکا آئیں گی ان پر امریکی سہولیات کے تحت علاج کروانے والے غیرملکیوں کی طرح ہی معاملہ رکھا جائے گا ۔ انہیں ثبوت دینا ہوگا کہ وہ علاج کے لئے آرہی ہیں اور انہیں اس کے تمام اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے۔

اگرچہ امریکی قوانین کے تحت وہاں جاکر بچے کو جنم دینا قانونی اور جائز ہے لیکن بعض شواہد کی بنا پر کئی ٹور آپریٹر اور اداروں نے اسے ایک کاروبار کی شکل دیدی ہے جو ویزا ہیر پھیراور ٹیکس بچانے کا ایک ناجائز طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی حکومت ہر طرح کے نقل مکانی اور امیگریشن کی حوصلہ شکنی کررہی ہے لیکن اس میں پیدائش کے بعد امریکی شہریت کا معاملہ اب سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |