ایران نے آئندہ سال دوسرا جوہری پاور پلانٹ تعمیرکرنےکااعلان کردیا

تہران اور ماسکومیں معاہدے کے تحت تعمیرکیے جانے والے جوہری پاور پلانٹ کی توانائی پیداواری صلاحیت4ہزارمیگاواٹ ہوگی۔


آن لائن November 14, 2013
آئندہ سال 21 مارچ کو ملک میں دوسرے بڑے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہوجائیگا۔،علی اکبرصالحی۔ فوٹو: فائل

ایران نے آئندہ سال دوسرے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امید ہے کہ آئندہ سال اکیس مارچ کو ملک میں دوسرے بڑے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہوجائیگا۔



انھوں نے کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت تعمیر کیے جانے والے اس جوہری پاور پلانٹ کی توانائی پیداواری صلاحیت چار ہزار میگا واٹس ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں