کولمبیا سابق صدر الوارو یورائیب کو قتل کرنیکی مبینہ سازش بے نقاب

سابق صدرکے خاندان کی حفاظت کیلیے مزید اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

سابق صدرکے خاندان کی حفاظت کیلیے مزید اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ فوٹو: فائل

کولمبیا میں باغیوں کی جانب سے سابق صدر الوارو یورائیب کو قتل کرنے کی مبینہ سازش بے نقاب ہوگئی۔

کولمبیا کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر جو موجودہ صدر مینول سینٹوس اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کی کوششوں کے مخالف ہیں۔




ان کو قتل کرنے کے لیے باغیوں نے پوری تیاری کرلی تھی اس سازش سے متعلق آنے والے اطلاعات کی پولیس اور اٹارنی جنرل صداقت جاننے کی کوششیں کررہے ہیں ادھر موجودہ صدر سینٹوس نے سابق صدر یورائیب اورا ن کی خاندان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی پر معمور تین سو افراد کے ساتھ ساتھ مزید دوسرے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
Load Next Story