ٹرانسپورٹرزہڑتالصنعتکاروں نے ثالثی کی پیشکش کردی

مذاکرات کامیاب بنانے کیلیے اپناکرداراداکرسکتے ہیں،قومی مفادکومقدم رکھا جائے


Business Reporter November 13, 2013
جاویدغوری،میاں زاہد،فرخ مظہر،شیخ تحسین ودیگرکامعاملے کے فوری حل کا مطالبہ۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

صنعتی وتجارتی شعبے نے قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیا ہے کہ جاری ہڑتال کی وجہ سے ملکی معیشت کو کروڑوں ڈالر مالیت کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

جو مزید بڑھ کراربوں ڈالرتک پہنچ سکتا ہے لہٰذا وفاقی حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرائے۔ سائٹ سپرہائی واے انڈسٹریل زون کے چیئرمین محمد جاوید غوری، کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین، کاٹی کے صدرسیدفرخ مظہر، ایف بی ایریا ایسوسی ایشن کے صدرشیخ محمد تحسین، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کے صدر محمود رنگون والا، لسبیلہ چیمبر کے صدر اسماعیل ستار ودیگر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پورے کرے۔



جبکہ ٹرانسپورٹرز قومی مفاد میں اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کریں۔ تاجررہنماؤں کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں پرکنٹینرز کا انبار لگ چکا ہے اوربیرونی آرڈر منسوخ ہونا شروع ہو گئے ہیں، کاروباری برادری گڈز ٹرانسپورٹررز اور حکومت کے مابین مذاکرات کو کامیاب کرانے کیلیے اپنا کردارادا کرنے کی پیشکش کرتی ہے کیونکہ ہڑتال مزید چند دن تک جاری رہی توکراچی کی دونوں بندرگاہیں چوک ہوجائیں گی اورکنٹینرز ٹرمینل پر کنٹینرز رکھنے کی گنجائش مکمل طور پرختم ہوجائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں