وزیراعظم ہاؤس ٹرانسپورٹرزہڑتال کے معاملے پرمتحرک ہوگیا

وزارت پورٹس نے غلط،کراچی چیمبرنے پی ایم ہاؤس کوصحیح تصویرپیش کی، عبداللہ ذکی


Business Reporter November 13, 2013
محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرا دی جائے گی، ذرائع فوٹو: اے ایف پی/ فائل

BRUSSELS: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے مسئلے پر کراچی چیمبر کی مداخلت کے باعث وزیراعظم ہاؤس متحرک ہوگیا ہے۔

تاہم وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بدستور غیرسنجیدہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر عبداللہ ذکی نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس کو ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کے حوالے سے وزارت بندرگاہ وجہازرانی نے غلط معلومات فراہم کی ہیں تاہم اب کراچی چیمبر کی جانب سے ہڑتال کی درست تصویر سامنے آنے پر وزیراعظم ہاؤس 7 روز سے جاری ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کیلیے فوری اقدامات بروئے کار لارہا ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرا دی جائے گی۔



ٹرانسپورٹرز نے کراچی چیمبر کی مداخلت پر اپنے 17 مطالبات کو5 تک محدود کردیا لیکن اب وہ یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں انکے مطالبات تحریری بنیادوں پر وفاق پورا کرے بصورت دیگر ہڑتال غیرمعینہ مدت کیلیے جاری رہے گی۔ کراچی چیمبر کے صدرعبداللہ ذکی نے بتایا کہ ہڑتال سے متعلق ان کا براہ راست وزیراعظم سیکریٹریٹ سے رابطہ ہے، ابتدائی طور پر چیمبر کی درخواست پر ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے اپنے رویے میں لچک پیدا کی لہٰذا حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات بروئے کار لائے تاکہ 7روز سے مقامی تجارت وصنعت کا جام پہیہ دوبارہ چل سکے، برآمدات کا مقررہ ہدف حاصل کیا جاسکے اورصنعتوں کا پہیہ رکنے سے لاکھوں بے روزگار ورکروں کا معاشی قتل رک سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں