پنجا ب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننےپر پابندی لگا دی

تمام کلاسز کے طالبعلموں کے لئے یونیفارم لاگو کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک January 24, 2020
تمام کلاسز کے طالبعلموں کے لئے یونیفارم لاگو کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

ISLAMABAD: پنجا ب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا کر یونیفارم لازم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی رنگ کا دوپٹہ اور کالے جوتے پہنیں گی۔ جب کہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں تمام کلاسز کے اسٹوڈنٹس کے لئے یونیفارم لاگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالج میں جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہننا سختی سےمنع ہے۔ تمام طلبا 3 فروری سے یونیفارم پہنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں