محرم الحرامبلدیہ عظمیٰ نے جلوسوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے

جلوس کے راستے میں فائربریگیڈ، سٹی وارڈنز اور ریسکیو یونٹ کے کیمپس لگادیے گئے


Staff Reporter November 14, 2013
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام شہر کے تمام بڑے اسپتالوں کے انچارجز اور طبی عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو نکلنے والے مرکزی جلوسوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

مرکزی جلوس کے راستے میں کیمپس لگادیے گئے ہیں ، فائربریگیڈ، سٹی وارڈنز اور ریسکیو یونٹ کا عملہ ان کیمپس میں موجود رہے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر انھیں متاثرہ جگہ پر روانہ کیا جاسکے، ناکافی سہولیات یا شکایات کی صورت میں کے ایم سی کے مرکزی کنٹرول روم 1339 یا محکمہ میونسپل سروسز کے ایمرجنسی کنٹرول روم کے علاوہ 18 زون میں مقرر کردہ افسران سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جن کے فون نمبرز بذریعہ اخبارات مشتہر کردیے گئے ہیں۔



9 اور 10 محرم الحرام کو ایڈمنسٹریٹر، میٹروپولیٹن کمشنر، محکمہ میونسپل سروسز اور میڈیا مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے، یہ بات انھوں نے عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ نیاز سومرو، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر مشین پول نعمان ارشد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ محرم الحرام میں عاشورہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی مجالس اور برآمد ہونے والے تمام مرکزی جلوسوں کو ایمرجنسی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے شہر بھر میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام شہر کے تمام بڑے اسپتالوں کے انچارجز اور طبی عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے