بلدیاتی الیکشن 3روز میں6ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع

نئےشیڈول کےاجراپرپرانےشیڈول کےتحت کاغذات جمع کرانیوالوں سےفیس نہیں لی جائیگی،امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کرانا ہوگی


Staff Reporter November 14, 2013
ڈپٹی کمشنرشرقی کے دفترمیں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں فارم جمع کرانے والے امیدواروں کارش لگاہواہے(فوٹو ایکسپریس)

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کے اجراکے بعد پرانے انتخابی شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

تاہم ان امیدواروں کو ازسرنو کاغذات نامزدگیاں جمع کرانا ہونگی، کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے 3 روزمیں 6ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کونسلرز ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلیے جمع کرائے گئے، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فیصل سبزواری، اقبال محمد علی خان، نشاط قادری، آصف حسنین، رؤف صدیقی، زاہد منصوری اور دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پیپلزپارٹی کے اصغر بہاری اور بلوچ خان گبول اور آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کاغذات نا مزدگی جمع کرائے، تفصیلات کے مطابق سندھ الیکشن کمیشن نے پرانے انتخابی شیڈول کے تحت کونسلرز اور چیئرمین ووائس چیئرمین کی نشستوں کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ہر امیدوار سے 2ہزار روپے فیس وصول کی۔

کراچی سمیت اندرون سندھ میں بدھ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز تک ہزاروں امیدواروں نے 2ہزار روپے چالان کے ساتھ اپنے فارم جمع کرائے اور اس مد میں کروڑوں روپے الیکشن کمیشن کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے ایک کروڑ20لاکھ سے زائد روپے کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں ریٹرننگ افسران کے پاس جمع ہوئے ہیں۔



ضلع وسطی میں 34لاکھ 42ہزار روپے جمع ہوئے جبکہ دیگر چاروں اضلاع سے 80لاکھ روپے زائد فیس کی مد میں جمع ہوئے ہیں، علاوہ ازیں کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے سیکڑوں امیدواروں نے پانچوں اضلاع میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فیصل سبزواری، اقبال محمد علی خان، نشاط قادری، آصف حسنین، رؤف صدیقی، زاہد منصوری اور دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پیپلزپارٹی کے اصغر بہاری اور بلوچ خان گبول اور آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کاغزات نا مزدگی جمع کرائے، مجموعی طور پر تینوں دن میں 6 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کونسلرز ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے جمع کرائے گئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے تیسرے روز امیدواروں نے بڑی تعداد میں پانچوں اضلاع میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ایم کیوایم کی جانب سے فیصل سبزواری، خالد بن ولایت، سفیان یوسف، ریحان ظفر، زاہد منصوری، نشاط قادریخواجہ اظہار الحسن، اور دیگر اہم رہنماؤں نے چیئرمین و وائس چیئرمین کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کے اعلان شام کو کیا تاہم یہ خبر صبح سے گرم تھی جس کے باعث اہم ترین جماعتیں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں خاص سرگرمی نہیں دکھائی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بتایا کہ بدھ کو قلیل تعداد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مجموعی طور پر چار ہزار 500سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں