بلدیاتی انتخابات میں متحدہ سے اتحاد نہیں ہوگا عبدالقادر پٹیل

ایم کیو ایم کراچی میں مینڈیٹ کے لحاظ سے خود کو امیر جماعت سمجھتی ہے


Staff Reporter November 14, 2013
پیپلزپارٹی ایک غریب جماعت ہے اس لیے اس کا امیر جماعت ایم کیو ایم سے اتحاد ممکن نہیں،صدر پیپلزپارٹی کراچی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ سے اتحاد نہیں ہوگا،وہ بدھ کو سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں مینڈیٹ کے لحاظ سے خود کو امیر جماعت سمجھتی ہے، پیپلزپارٹی ایک غریب جماعت ہے اس لیے اس کا امیر جماعت ایم کیو ایم سے اتحاد ممکن نہیں،انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سے انتخابی الائنس کے لیے بات چیت آخری مراحل میں ہے اور تینوں جماعتیں انتخابی اتحاد کے لیے رضامند ہوگئی ہیں اور مزید جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |