ٹنڈو آدم عوامی نمائندوں سے مایوس شہریوں کا بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

منتخب نمائندوں نے ہمیشہ علاقوں اور مسائل کو نظر اندازکیا، تعلیم ہے نہ روزگار،سڑکیں تباہی سے دوچار،نہ کوئی پرسان حال


Express News Desk November 14, 2013
یوسی قیصر گوٹھ کے ساڑھے 4 ہزار ووٹرزسیاسی جماعتوں سے زبانی وعدوں کے بجائے تحریری معاہدہ کریں گے، پریس کانفرنس ۔ فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN: ٹنڈو آدم میں مختلف برادریوںنے منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ٹنڈوآدم کی یونین کونسل قیصر گوٹھ کی مختلف برادریوں کے معززین حضور بخش مہکانی، مشتاق بروہی، قائم خاصخیلی و دیگر نے میڈیا کلب ٹنڈوآدم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد عوامی نمائندوں نے ہمیشہ ان کے علاقوں اور مسائل کو نظر انداز کیا ہے۔



نہ تعلیم ملتی ہے اور نہ نوکریاں۔ اسکول بند پڑے ہیں، سڑکیں تباہ حال ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بلدیاتی الیکشن پر یہی لوگ دوبارہ نیا لبادہ اوڑھ کر آگئے ہیں۔ یوسی قیصر گوٹھ کے ساڑھے 4 ہزار ووٹرز نے طے کیا ہے کہ اگر کسی پارٹی کو ان کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی تو ان کے زبانی وعدوں پر یقین کرنے کے بجائے ان سے باقاعدہ تحریری معاہدہ کیا جائے گا، بصورت دیگر بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں