کروڑوں کی کرپشن پر گرفتار امین فہیم کے پرسنل سیکریٹری و دیگر کا ریمانڈ

ملزمان5روز کیلیےایف آئی اےکےحوالے، مزیدگرفتاریوں کی توقع، 50 کروڑ کی کرپشن پر مخدوم جمیل کیخلاف بھی کارروائی کا امکان


Nama Nigar November 14, 2013
ایف آئی اے اہلکاروں نے بتایا کہ سابقہ دور میں مٹیاری ضلع کے فیڈز میں ساڑھے 7 کروڑ کی کرپشن کی گئی۔ چفوٹو: فائل

ایف آئی اے پولیس نے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار مخدوم امین فہیم اور جمیل الزماں کے پرنسل سیکریٹری کاشف میمن، سابقہ ٹی ایم او غلام مصطفیٰ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نور الدین اور ولی اللہ بھٹو کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج کرنے کے بعد انسپکٹر زبیر نے گرفتار افراد کو سول جج ہالا کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے انھیں 5 دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا، مخدوم امین فہیم کے اہم دوستوں کی گرفتاری پر ہالا اور مٹیاری ضلع میں مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایف آئی اے اہلکاروں نے بتایا کہ سابقہ دور میں مٹیاری ضلع کے فیڈز میں ساڑھے 7 کروڑ کی کرپشن کی گئی۔



جس کے ثبوت ملنے پر ان ملزمان کوگرفتار کرکے مزید انکوائری جاری ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزید اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے، بعض افراد منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھٹ شاہ بیوٹیفیکیش پلان میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں مخدوم جمیل الزماں سمیت اہم شخصیتوں کے خلاف جلد کارروائی ہونے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں