اسد ملک کی مختصر فلم ’’آئی ایم سوری نور‘‘ مکمل جلد ریلیز ہوگی

اداکار اسد ملک نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر فلموں کی ایک سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے

اداکار اسد ملک نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر فلموں کی ایک سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے (فوٹو : فائل)

اداکار اسد ملک نے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر فلموں کی ایک سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پہلی فلم'' آئی ایم سوری نور'' مکمل ہوگئی جسے جلد نشر کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس شارٹ فلم کو نہ صرف اسد ملک نے پروڈیوس کیا ہے بلکہ اس کے رائٹر بھی وہ خود ہیں تاہم ڈائریکشن سید حسنین عباس نے دی ہے۔ اس شارٹ فلم میں حال ہی میں زیادتی کا شکار ایک بچی کی کہانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔




اسد ملک اور حسنین حیدر نے ایک غیر رسمی ملاقات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ''آئی ایم سوری نور'' میں ان محرکات کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی وجہ سے بچیاں اغوا، قتل اور زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں جس میں ہم نے برائی دکھانے کی بجائے معاشرے کے برے کردار دکھائے ہیں۔



ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر حسنین عباس نے بتایا کہ یہ شارٹ فلم نہ صرف مختلف چینلز پر دکھائی جائے گی بلکہ اسے اسکول، کالج اور اسٹریٹ تھیٹر کے ذریعے ہر جگہ دکھایا جایا گا اور پاکستان کے بعد اسے بین الاقوامی فیسٹیول میں بھی بھیجا جائے گا جب کہ اسد ملک نے بتایا کہ شارٹ فلم کی ریلیز سے پہلے بھرپور تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔

ڈائریکٹر سید حسنین عباس نے بتایا کہ کہ فلم کا ٹیزر چند روز پہلے ریلیز کیا گیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ اسد ملک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی بار گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فلم کا ٹائٹل سانگ بھی گایا ہے۔
Load Next Story