جاپان کا 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت دینے کا اعلان
ہنر مند اور نیم ہنر مند افرادی قوت کی جاپان کے لیے بھرتی جلد ہوگی،سرفراز ظہور
SYDNEY:
جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے کہا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلیے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔
چیئرمین پوئپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کیلیے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔