دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے وزیراعظم
علاقائی امن و استحکام کو سب سے بڑا خطرہ نریندر مودی کے فسطائی نظریات سے درپیش ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر معروف جریدے دا اکانومسٹ کے سرورق کی تصویر کا اشتراک کیا جس میں 'عدم برداشت والا بھارت' کی سرخی سے مضمون لکھا گیا ہے جس کے ذیل میں کہا گیا ہے کہ مودی کیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کررہی ہے کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جمہوریت مخالف اور فسطائی نظریے کو مسلط کر رہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، جبکہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔