فیصل آباد میں بچوں کا والدین پر تشدد کا مقدمہ

والدین نے چوری کے شبہ میں بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گنجا کردیا تھا

والدین نے چوری کے شبہ میں بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گنجا کردیا تھا

چک جھمرہ کے علاقے میں والدین نے چوری کے شبہ میں بچوں کی پٹائی لگائی اور گنجا کرادیا جس پر بچوں نے والدین کے خلاف ہی پرچہ درج کرادیا۔


فیصل آباد میں چک جھمرہ کے رہائشی فرمان اور اس کے دوست دانش نے اپنے اپنے والد پر مقدمہ درج کروایا۔ فرمان اور دانش کے والدین کو شبہ تھا کہ بچوں نے گھر سے 50 ہزار روپے چوری کیے ہیں جس انہوں نے دونوں بچوں کی نہ صرف پٹائی کی بلکہ سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں تھیں۔

تشدد پر بچوں نے والدین کے خلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا۔ فرمان کی مدعیت میں اس کے والد بشارت اور دانش کی مدعیت میں اس کے والد اکرام کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بال مونڈنے والا حجام بھی نامزد کیا گیا ہے۔
Load Next Story