عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سب سے زیادہ پسندیدہ سیاستدان

دوسرے نمبر پرشہباز شریف، تیسرے نمبر پر ماروی میمن ، چوتھے نمبر پرمریم نواز شریف اور پانچویں پراسد عمر ہیں۔


INP November 14, 2013
دوسرے نمبر پرشہباز شریف، تیسرے نمبر پر ماروی میمن ، چوتھے نمبر پرمریم نواز شریف اور پانچویں پراسد عمر ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس''فیس بک اور ٹوئیٹر'' پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے۔

دوسرے نمبر پرشہباز شریف، تیسرے نمبر پر ماروی میمن ، چوتھے نمبر پرمریم نواز شریف اور پانچویں پراسد عمر ہیں، عمران خان کوٹوئیٹر پر پسند کرنے والوں کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی سروس ٹوئیٹر پراس بارے میں جاری رینکنگ کے مطابق پاکستانی عوام اپنے سیاست دانوں میں سب سے زیادہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹوئیٹر اور فیس بک پر فالو کرتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں