گوجرانوالہ میں 6 سالہ بچے سے مدرسہ میں مبینہ زیادتی

پولیس نے بچے کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا


ویب ڈیسک January 25, 2020
پولیس نے بچے کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مجید کالونی میں نرسری کلاس کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے مجید کالونی میں ملزم سجاول نے 6 سالہ فیضان کو مدرسہ لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچے کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورولاہور نے بچے کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں ملزم کو بچے کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں