نیشنل اسمبلی پیٹرول قیمتوں پراتحادی اوراپوزیشن جماعتوں کا واک آؤٹ

اے این پی کے رہنما سید حیدرعلی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ اضافہ فوری طور پرواپس لے۔

اے این پی کے رہنما سید حیدرعلی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ اضافہ فوری طور پرواپس لے۔ فوٹو: اے پی پی

KARACHI:
پیر کو ہونے والے نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرول کی حالیہ بڑھائے جانے والی قیمتوں پر احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے 45 وے اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتیں متحدہ قومی موؤمنٹ اورعوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ بڑھنے والی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔


ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ حکومت نے کسی سے مشاورت کیے بغیرگزشتہ 2 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔

اے این پی کے رہنما سید حیدرعلی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ اضافہ فوری طور پرواپس لے۔

 
Load Next Story