امن وامان کے قیام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی وزیراعظم

شدت پسنداسلام آباد،کراچی،پشاورکونشانہ بنانا چاہتے ہیں، فون کالزپکڑلیں،وزیرداخلہ


Numainda Express November 14, 2013
ذرائع ابلاغ پرعوام کو چوکنا رکھنے کی مہم شروع کی جائیگی،وزیراعظم سے ملاقات ، سیکیورٹی پر بریفنگ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلیے ہرممکن ضروری اقدامات کیے جائیں۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف سے دوملاقاتیں کیں اور وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال اور یوم عاشور پر سیکیورٹی کے انتظامات سے آگاہ کیا۔ ذمے دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ وزارت داخلہ کو شدت پسندی کی راہ پر چلنے والوں کی فون کالز انٹرسپٹ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند روز میں انھوں نے کراچی اور اسلام آباد کے علاوہ پشاور کو اپنی تخریبی کارروائیوں کیلیے نشانہ بنانیکا منصوبہ بنایا۔



جبکہ حکومت نے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذمے داران کو ہائی الرٹ کردیاجبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام میں بھی ایسے امن دشمن عناصر سے چوکنا رہنے کیلیے آگاہی مہم شروع کی جائیگی۔ وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ امن و امان کے قیام پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں