طالبان سے وڈیو لنک نہیں سامنے بیٹھ کر مناظرہ کرینگے حامد رضا

مناظرہ ہارنے پر طالبان کو بغاوت ترک اورآئین کو تسلیم کرنیکی تحریری ضمانت دینا ہوگی

مناظرہ ہارنے پر طالبان کو بغاوت ترک اورآئین کو تسلیم کرنیکی تحریری ضمانت دینا ہوگی. فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے طالبان کیساتھ ویڈیو لنک مناظرے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ 4 شہروں لاہور'کراچی 'پشاور اور اسلام آباد میں آمنے سامنے بیٹھ کر مناظرہ کریں گے جس کی براہ راست کوریج کی جائیگی اور جس سے غیر متنازع مستند دینی اسکالرز' سپریم کورٹ کے ججز'سنیئر صحافی اور سنیئر وکلا بطور ثالث موجود ہوں گے۔

جبکہ حکمرانوں کو مناظرے کے دوران سیکیورٹی کی ضمانت دینا ہوگی، وہ گذشتہ روز مفتیان کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ طالبان اپنے مناظراور معاون مناظرین کی فہرست پیش کریں۔




طالبان کو مناظرے سے قبل تحریری ضمانت دینا ہوگی کہ طالبان قیادت مناظرہ ہارنے پر مسلح بغاوت چھوڑ کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنے کی تحریری ضمانت دیں ہم طالبان سے مناظرے سے کبھی نہیں بھاگیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو مناظرے کے دوران سیکیورٹی کی ضمانت دینا ہوگی۔ وڈیو لنک کے ذریعے مناظرہ نہیں کریں گے ۔
Load Next Story