بلدیاتی الیکشن کے لیے کمیشن کوساڑھے 3ارب روپے جاری

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرزکی چھپائی،مقناطیسی اورانک پیڈسمیت دیگر معاملات کیلیے ساڑھے6ارب روپے مانگے تھے.


Online November 14, 2013
الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرزکی چھپائی،مقناطیسی اورانک پیڈسمیت دیگر معاملات کیلیے ساڑھے6ارب روپے مانگے تھے. فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کوبلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلیے یکمشت مطلوبہ رقم دینے سے انکارکردیا ہے۔

ساڑھے3ارب روپے جاری کردیے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو2013کے عام انتخابات کے جی ایچ کیواورپرنٹنگ کارپویشن کے ایک ارب25روپے کے واجبات اداکرناہیں۔ ذرائع نے آن لائن کوبتایاکہ الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی،مقناطیسی اورانک پیڈسمیت دیگر معاملات کیلیے ساڑھے6ارب روپے مانگے تھے جس پروزارت خزانہ نے کچھ وقت کی مہلت مانگی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |