آج اور کل31 شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ

کراچی، حیدرآباد، خیرپور، سہون، نوابشاہ اور لاڑکانہ شامل ہیں، پی ٹی اے کو فہرست فراہم کردی گئی

فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو متعدد شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو فہرست فراہم کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے کے مطابق ملک بھر کے 31 شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، پی ٹی اے کی جانب سے ان شہروں کی فہرست موبائل فون کمپنیوں کو موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند کی جائے گی ان میں پنجاب سے لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، جھنگ، اٹک، فیصل آباد، سرگودھا، رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور پاک پتن شامل ہیں۔




سندھ میں کراچی، حیدر آباد، خیرپور، سیہون، نوابشاہ اور لاڑکانہ جبکہ خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، بنوں، پشاور میں بھی موبائل فون بند رہیں گے۔ پی ٹی اے کے مطابق وزارت داخلہ سے سمری ملنے کے بعد احکام جاری ہو جائیں گے۔ موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے کیا گیا۔
Load Next Story