ایل او سی پر فائرنگ بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت ایل او سی پر كشیدگی میں اضافہ كركے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق كی بدتر صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سكتا، ترجمان

بھارت ایل او سی پر كشیدگی میں اضافہ كركے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق كی بدتر صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سكتا، ترجمان ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شہری کے شدید زخمی ہونے پر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زوردیا گیا کہ ایسے احمقانہ اور بے حسی پر مبنی اقدامات نہ صرف 2003 کے جنگ بندی معاہدے بلکہ عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدارکی کھلم کھلا خلاف ورزی اور خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔


یہ بھی پڑھیں :بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایل او سی اور وركنگ باونڈری پر كشیدگی میں اضافہ كركے بھارت اپنے زیرقبضہ جموں و كشمیر میں انسانی حقوق كی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سكتا۔

پاكستان نے بھارت پر زوردیا كہ 2003 كے جنگ بندی سمجھوتے كا احترام كرے، تازہ ترین اور اس سے قبل ہونے والی جنگ بندی كی دانستہ خلاف ورزیوں كے واقعات كی تحقیقات كرائے۔
Load Next Story