پنجاب فلور ملز کا 15 کے بعد مزید 10 روپے بڑھانے کا مطالبہ

نومبرکے بجلی بلوں میں پرانی قیمتیں برقرار ہیں، محکمہ خوراک پنجاب کو ایسوسی ایشن کا نیاخط

نومبرکے بجلی بلوں میں پرانی قیمتیں برقرار ہیں، محکمہ خوراک پنجاب کو ایسوسی ایشن کا نیاخط۔ فوٹو: فائل

پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن نے بجلی کی قیمت بڑھنے کی بنیاد پر 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25روپے اضافے کامطالبہ واپس لیکر 15روپے اضافے کا نیا مطالبہ کیا ہے۔

چند ہفتے قبل فلور ملز ایسوسی ایشن نے بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کو بنیاد بنا کر حکومت پنجاب سے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم نومبرکے بجلی کے بلوںمیں پرانی قیمتیںبرقرار رہنے اورپنجاب کی فلورملز سے خیبرپختونخواکو آٹے کی سپلائی غیرمعمولی بڑھنے سے ملزمالکان 25روپے اضافے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔




ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک پنجاب کو لکھے گئے نئے خط میں 20کلو آٹے کی قیمت میں 15روپے اضافے کامطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے بھی صوبے میںآٹے کی موجودہ قیمتوںکو مستحکم رکھنے کی خاطر پختونخوا کو آٹے کی سپلائی میںرکاوٹ نہیںڈالی ہے جبکہ مل مالکان بھی اسی وجہ سے نئی قیمت کیلیے محکمے پرزیادہ دبائونہیں ڈال رہے۔ مل مالکان اس بات پرمتفق ہیںکہ آٹے کی قیمت میں 7سے9روپے فی 20کلو ہونا چاہیے۔
Load Next Story