اسکواش پلیئرز نے دیارِغیر میں پاکستان کا نام روشن کردیا
فضا، یوسف اور نعیم نے حسن بدریو اے ای سیریز2020 میں مختلف ٹائٹلز جیت لیے
پاکستانی اسکواش پلیئرز نے دیارغیر میں ملک کا نام روشن کردیا، سابق قومی کپتان سلیم خان کی پوتی فضا خان اور پوتے یوسف خان نے حسن بدرمتحدہ عرب امارات اسکواش سیریز2020 میں مختلف ٹائٹلز جیت لیے۔
یواے ای اسکواش سیریز 2020 میں پاکستان کے جہانگیرخان نے ہموطن رضوان خان کیخلاف کامیابی سمیٹی، سپرڈویژن میں پاکستانی نعیم خان نے ماریشس کے روبرٹ ٹیٹوٹ کو مات دے دی، فضا خان مسلسل 3 سال سے اس ایونٹ میں فتوحات سمیٹ رہی ہیں جبکہ یوسف خان، نعیم خان اورجہانگیرخان نے پہلی بارکامیابی حاصل کی۔
چیمپئن شپ کی دیگر کیٹیگریز کے نتائج کچھ اس طرح رہے، بوائز انڈر11 میں بھارت کے میران رائے نے مصری حریف خالد مصطفیٰ کو ہرایا، بوائز انڈر13 میں بھارتی انش اوبرائے نے ہموطن کیرو بینرجی پر غلبہ پالیا، بوائز انڈر15 میں جاپان سے تعلق رکھنے والے نارومی کینو نے بھارتی حریف انش اوبرائے کو شکست دے دی، بوائز انڈر19 میں بھارت کے سمپورن بینرجی نے ہموطن وشال وینکٹ کو زیر کرلیا۔
ڈویژن 3 میں سوئٹزرلینڈ کے آندرے سیلومی نے بھارتی حریف گورو سماتینی کو ہرایا، ڈویژن2 میں ماریشس کے روبرٹ ٹیٹوٖ نے بھارتی کھلاڑی گورو سماتینی پر غلبہ پالیا۔ڈویژن ون کے آل بھارت مقابلے میں راہول موہانی نے سمپورن بینرجی کو مات دی۔
دریں اثنا سابق پاکستانی کپتان سلیم خان نے کہا ہے کہ فضا خان اسکواش میں آنے والی سب سے زیادہ باصلاحیت جونیئر پلیئر ہیں، مجھے ان کی صلاحیتوں پر فخر اور یقین ہے وہ جلد ملک کا نام روشن کریں گی۔
ایونٹ ڈائریکٹر فہیم خان نے اے ایل نصر لیژر لینڈ اور متحدہ عرب امارات ریکٹ اسکواش ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا، یہ ادارہ گذشتہ18 برسوں سے متحدہ عرب امارات میں جونیئراور سینئرز اسکواش کو گراس روٹ پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔