کرونا وائرس پاکستان میں داخل حکومت کا انکار

پاکستان میں چین سے ممکنہ طورپرداخل ہونے والے وائرس کی وجہ سے طبی حلقوں میں بھی چہ میگوئیاں شروع ہیں۔


Tufail Ahmed January 26, 2020
پاکستان میں چین سے ممکنہ طورپرداخل ہونے والے وائرس کی وجہ سے طبی حلقوں میں بھی چہ میگوئیاں شروع ہیں۔ فوٹو : فائل

NEWCASTLE: کرونا وائرس پاکستان میں داخل ہوگیا لیکن حکومت مسلسل انکارکررہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ21جنوری کودبئی اورکراچی کے بعد ملتان پہنچنے والا شخص وائرس سے متاثر ہے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی،پاکستان میں اس حوالے سے سرکاری سطح پر عوام کو آگاہی بھی فراہم نہیں کی جارہی،کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرکے ممالک میں ایمرجنسی نافذکردی گئی، پاکستان میں چین سے ممکنہ طورپرداخل ہونے والے وائرس کی وجہ سے طبی حلقوں میں بھی چہ میگوئیاں شروع ہیں۔

بعض ماہرین طب کاکہنا ہے کہ یہ بائیوحملہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ بعض ماہرین کاکہنا تھا کہ پاکستان میں چین کی سروس عارضی طورپرمعطل کردی گئی ہے، دوسری جانب اہم حلقوں میں یہ خیال بھی ظاہرکیا جارہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کے منصوبے کو متاثرکرنے کیلیے چین پربائیوحملہ کیاگیا ہے تاکہ پاکستان چین سے اپنی درآمدی اشیاکی ترسیل کو فوری معطل کردے۔

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ممالک کو اس وائرس کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کردیا ہے،دریں اثنا پاکستان میں متعدی امراض کے ماہرین نے بھی عوام کو اس وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم نہیں کی۔

ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میںکسی بھی وائرس کی وبائی صورت سے نمٹنے کیلیے سہولتیں موجود نہیں ہیں، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ہرسال بجٹ میں اضافہ کیا جاتا ہے لیکن سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد25سال پرانی ہے۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ پاکستان میں کسی بھی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلیے سہولتیں موجود نہیں اور نہ ہی کسی بھی وائرس کی تشخیص پاکستان میںکی جاسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں