4 روز کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن آج کھل جائیں گے

گیس کاپریشرکم ہونے کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے،ایس ایس جی سی


Staff Reporter January 26, 2020
سی این جی اسٹیشن صبح 8 بجے سے12گھنٹے کے لیے کھولے جائیں،مختلف گیس فیلڈز سے گیس کم مقدارمیں مل رہی ہے (فوٹو: فائل)

سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشن 4 روزہ بندش کے بعداتوار کی صبح 8 بجے سے 12 گھنٹے کیلیے کھول دیے جائیں گے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن اتوارکی 8بجے شب تک کھلے رہیںگے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہناہے کہ کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدارکم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے،گیس کاپریشرکم ہونے کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہناہے کہ سی این جی سیکٹر کے لیے آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کرجاری کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں