اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام مبینہ خودکش حملہ آور ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار

عبداللہ نامی ماسٹرمائنڈ کاتعلق افغانستان سےہےجو اسلام آبادمیں جعلی ویزوں کاکام کرتاہےوہ خودکش بمبارکومیران شاہ سےلایا


ویب ڈیسک November 14, 2013
گرفتار ملزم مطیع اللہ نے انکشاف کیاہے کہ اس نے آج اسلام آباد کے علاقے جی سکس کی ایک امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس پر حملہ کرنا تھا، زرائع فائل:فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مبینہ خودکش حملہ آور کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 25 سالہ مطیع اللہ نامی خود کش بمبار اور عبداللہ نامی ماسٹر مائند کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کیا ذرائع کے مطابق عبداللہ نامی ماسٹر مائنڈ کا تعلق افغانستان سے ہے جو اسلام آباد میں جعلی ویزوں کا کام کرتا ہے جب کہ وہ خودکش بم بار مطیع اللہ کو میران شاہ سے لایا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم مطیع اللہ نے انکشاف کیاہے کہ اس نے آج اسلام آباد کے علاقے جی سکس کی ایک امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس پر حملہ کرنا تھا۔ جلوس پر حملے کے خدشے کی خفیہ رپورٹس کے پیش نظر پولیس کی جانب سے جلوس کے تمام راستوں کو سیل کرکے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں