لاہور ایئرپورٹ پرروسی ایئرلائن کے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں سوار ایک خاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ایئرپورٹ حکام


ویب ڈیسک November 14, 2013
سول ایوی ایشن کی خصوصی ایمبولنس اور طبی عملہ رن وے پر ہی پہنچ گیا جنہوں نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی، فوٹو: فائل

خاتون مسافر کی طبیعت میں خرابی کے باعث روسی ایئرلائن کے مسافر طیارے نے ایئر رپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روسی ایئرلائن کا مسافر طیارہ 280 سے زائد افراد کو لے کر تھائی لینڈ کے شہر بینکاک سے ماسکو جا رہا تھا کہ دوران پرواز ایک خاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، خاتون کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کے پائلٹ نے لاہور ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی جس پر سول ایوی ایشن نے طیا رے کو اترنے کی اجازت دے دی۔

طیار کی ہنگامی لینڈنگ کے وقت سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی طور پر ایمبولنس اور طبی عملہ رن وے پر ہی پہنچ گیا تھا جنہوں نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں