عوام محرم الحرام کے موقع پر اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کریں الطاف حسین کی اپیل
عوام امن و استحکام کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، قائد ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام محرم الحرا م کے موقع پر امن وامان اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے صبروبرداشت اورباہمی احترام کی فضا کو فروغ دے کر اتحاد و یکجہتی کامظاہرہ کریں۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ امن دشمن دہشت گردعناصر اپنے مذموم مقاصد کے لئے عبادت گاہوں اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں لیکن ہمیں صبر و برداشت اورباہمی احترام کی فضا کو فروغ دے کر اتحاد و یکجہتی کامظاہرہ کرکے ان کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔
الطاف حسین نے کہا کہ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن و استحکام کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، دہشت گردوں اورامن دشمن عناصر پر نظررکھیں اورمشکوک افراد کو دیکھ کرفوری طورپرپولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کواطلاع دیں۔