فضا میں کرتب دکھاتا طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے زمین بوس 3 افراد ہلاک

فضا میں تیز رفتاری سے قلابازیاں کھانے کا کرتب دکھاتے ہوئے طیارہ پائلٹ سے بے قابو ہو کر زمین بوس ہوگیا

فضا میں تیز رفتاری سے قلابازیاں کھانے کا کرتب دکھاتے ہوئے طیارہ زمین بوس ہوگیا، فوٹو : فائل

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں طیاروں کے فضا میں کرتب دکھانے کی تقریب کے لیے پریکٹس کے دوران ایک تیز رفتار طیارہ قلابازیاں کھاتا ہوا زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیاروں کی گھن گھرج اور دل دہلا دینے والے کرتب دکھانے کے ایک مقابلے کے لیے پریکٹس جاری تھی اس دوران گوئٹے مالا کی 'ریڈ بل ٹیم' کا طیارہ زمیں پر گر کر تباہ ہوگیا۔


مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں پائلٹ کے علاوہ پریکٹس دیکھنے والی دو خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں تاہم سرکاری سطح پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کو ملتوی کردیا ہے۔

طیارے کو ایک ماہر پائلٹ اُڑا رہا تھا اس لیے ایئرو کلب میں حادثے سے بچاؤ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کسی قسم کا انتظام موجود نہیں تھا۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

Load Next Story