عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایات

وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات

وزیراعظم کی قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔


اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے مزید سختی سے نمٹنے اور صوبائی وزراء کی جانب سے اپنے اپنے محکموں میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جب کہ مافیا اور منافع خوروں کو کسی صورت مت چھوڑیں اور سخت سزا دیں۔
Load Next Story