عوام کو ریلیف اب صرف عمران خان کے رخصت ہونے سے ملے گا مریم اورنگزیب

عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ترجمان (ن) لیگ

عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو : فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف اب صرف عمران خان کے رخصت ہونے سے ملے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اقدامات کو ڈرامہ اورعوام کے زخموں پر نمک قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو ریلیف اب صرف آپ کے رخصت ہونے سے ملے گا جب کہ اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں اور قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے آپ سے پیچھا چھڑانا پڑے گا۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی، عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، سارے مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک و قوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا، منافع اور ذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں، آٹا چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا لہذا اپنے ڈرامہ بازی والے بیانات سے آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔
Load Next Story